اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمهوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب منوچہر متکی نے اپنے دورۂ واشنگٹن میں قائم ایران کے مفادات کا تحفظ کرنے والے دفتر Iranian interests section کا دورہ کیا۔ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ منوچہر متکی اپنے دورۂ واشنگٹن کے موقع پر کسی بھی امریکی عہدیدار سے ملاقات نہیں کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ جناب منوچہر متکی نے اپنے دورۂ واشنگٹن میں صرف اس شہر میں قائم ایران کے مفادات کا تحفظ کرنے والے دفتر کا دورہ کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ میں بہت سے ایرانی مقیم ہیں جس کی وجہ سے یہ دفتر بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ یہ دفتر ایک ایرانی سربراہ کی سرپرستی اور پاکستانی سفارت خانے کی نگرانی میں کام کررہا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس دفتر میں تیس افراد ملازم ہیں جو ایرانی شہریوں کے کام اور سفارتی امور انجام دیتے ہیں اور کافی عرصے سے ان ملازمین کی خواہش تھی کہ وزیر خارجہ جس طرح دوسرے ممالک میں ایرانی سفارتخانے کے ملازمین سے ملاقاتیں کرتے ہیں اسی طرح اس دفتر کا بھی دورہ کریں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168371
منوچہر متکی نے اپنے دورۂ واشنگٹن میں قائم ایران کے مفادات کا تحفظ کرنے والے دفتر کا دورہ کیا۔